مری میں رمضان سہولت بازار کا افتتاح ،ڈی سی کا سٹالز کا دورہ
شہریوں کو معیاری اور تازہ اشیاء مناسب قیمتوں پر ،کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کرنیکی ہدایت
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس شیرازی نے رمضان سہولت بازار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، افتتاح کے بعد انہوں نے مختلف سٹالز کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی ستھرائی اور مقررہ نرخوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اور تازہ اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ بازار میں موجود خریداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسائل دریافت کئے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔