چنیوٹ میں ڈرگ فری پنجاب کے تحت آگاہی سیمینار

چنیوٹ میں ڈرگ فری پنجاب کے تحت آگاہی سیمینار

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید نے طلبا کو آ گاہی دی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن \\\"ڈرگ فری پنجاب\\\" کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں۔ پولیس ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام چناب کالج میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، کالج سٹاف اور طلبہ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے طلبہ کو منشیات کے مضمرات، انسداد منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں کے حوالے سے آگاہی دی۔ طلبہ کو ڈیجیٹل گیجٹس کے ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ناقابل برداشت ہے اور اس کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور والدین و اساتذہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔سیمینار میں شامل اساتذہ اور طلبہ نے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اپنے جوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں