فیصل آباد نے نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ چیمپئن شپ جیت لی

فیصل آباد نے نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور اور ملتان کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) پاک آرمی کے تعاون اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر سرپرستی نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ انٹر ڈویژنز پنجاب چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے زرعی یونیورسٹی سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں کامیابی سے منعقد ہوئے ۔ فیصل آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور اور ملتان کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں۔ گجرانوالہ ڈویژن نے فیئر پلے ٹرافی حاصل کی۔مقابلوں میں انڈر 17 اور انڈر 19 جونیئر لڑکوں اور لڑکیوں کے مختلف وزن کے زمرے شامل تھے۔

فیصل آباد کے باکسرز نے متعدد گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کیے ، جبکہ لاہور، ملتان اور دیگر ٹیموں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔جنرل سیکریٹری ڈویژنل باکسنگ ایسوی ایشن رضوان محبوب کے مطابق چار روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر 42 باکسرز نے حصہ لیا اور 21 دلچسپ مقابلے کھیلے گئے ۔ مہمان خصوصی صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹنینٹ کرنل (ر) محمد ناصر عاجز تنگ، صدر باکسنگ فیڈریشن آزاد کشمیر محمد زعیم نثار، نائب صدر افصہ قمر اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں