اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا سہولت بازار کا دورہ، نرخ چیک کئے
دورے کے دوران صفائی ستھرائی، اشیاء کے معیار اور دستیابی کا جائزہ بھی لیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نصرت شاہ اور ملک تصور کے ہمراہ سہولت بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف سٹالز پر جا کر پھلوں اور سبزیوں کے نرخ چیک کیے اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ تمام اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر فروخت کی جائیں اور صارفین سے زائد وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ دورے کے دوران صفائی ستھرائی، اشیاء کے معیار اور دستیابی کا جائزہ بھی لیا گیا۔رنگزیب نے کہا کہ رمضان المبارک میں سہولت بازاروں کا بنیادی مقصد عوام کو معیاری اشیا مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا ہے اور اوورچارجنگ یا ذخیرہ اندوزی کی ہر صورت سخت کارروائی کی جائے گی۔