جماعتوں کے اتحادسے دہشت گردی کاخاتمہ ممکن :فقیر حسین
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیر حسین ڈوگر نے کہاہے کہ۔۔۔
تمام پارلیمانی جماعتوں کے متحد ہو نے سے ہی دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہے پی ٹی آئی کے سیاسی کردار سے لگتاہے کہ اسے اپنے بانی کی ضرورت ہے پاکستان اور عوام سے کوئی دلچسپی نہیں نہ اس کاملک کے مفاد کے لئے کوئی ایجنڈاہے -پاک فوج کے نوجوان اورقانون نافذ کرنے والے دیگرادارے دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جن دہشت گردوں کومسلم لیگ ن نے مار کر نکالا، بانی پی ٹی آئی اسے واپس لائے ۔دہشت گردی کا مسئلہ تو حل ہو چکا تھا2018ء میں مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کو ختم کر دیا تھا۔بتایا جائے کہ ملک میں دہشت گردی واپس کیسے آئی؟ آج حملے ہو رہے ہیں،اس کی ذمے دار اُس وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت ہے ۔سابق صدر عارف علوی نے ایسے 100 سے زائد لوگوں کو معاف کیاجنہوں نے لوگوں کو ذبح کیا لسانیت اور فرقہ واریت کی جو آگ لگائی جا رہی ہے ہمیں اسے روکنا چاہیے ۔