نقلی نوٹ چلاتے خواتین نے شہری کو نقصان کا شکار بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نقلی نوٹ چلاتے ہوئے خواتین نے شہری کو بھاری مالیت کا نقصان کا شکار بنادیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں تین خواتین کی جانب سے مبینہ طور پر شہری کو بھاری مالیت کی رقم کے عوض نقلی اور جعلی نوٹ دے دیئے گئے ۔ جس سے شہری کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔