ستیانہ: 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کو شش، ملزم گرفتار

ستیانہ: 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کو شش، ملزم گرفتار

ستیانہ(نمائندہ دنیا)ستیانہ میں چھ سالہ بچی کے ساتھ نوجوان کی زیادتی کی کوشش والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ستیانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 39 گ ب کی رہائشی چھ سالہ بچی(و)اپنی والدہ کے ساتھ دودھ لینے کے لیے دکان پر گئی۔ واپسی پر جب وہ دودھ لے کر گھر آ رہی تھی تو بچی ماں سے آگے نکل گئی۔ والدہ گھر پہنچی تو بچی گھر نہ پہنچی۔ گھر والوں نے فوری طور پر تلاش شروع کی تو بچی ایک زیرِ تعمیر گھر میں موجود پائی گئی، جہاں مبینہ طور پر ملزم عمر جو کہ محلے کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے ، بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ایس پی جڑانوالہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں