وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا گرفتار

وین میں غیر معیاری گیس  سلنڈر نصب کرنے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں