سابقہ رنجش پر ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ

سابقہ رنجش پر ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر ماں اور بیٹے کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پنجاب پولیس کے تھانہ ستیانہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے اللہ دتہ نامی شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی اہلیہ اور بیٹا گھر پر موجود تھے کہ اسی دوران ملز م گھر میں داخل ہوئے اور انہیں قابو کر لیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرکے دونوں کو زخمی کر دیا۔مدعی کے مطابق تشدد کے دوران اس کی اہلیہ کے کپڑے بھی پھٹ گئے ۔ بعد ازاں ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں