گھر کی دہلیز پر کھڑی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹرسائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے جمیل ٹاؤن میں صفدر علی نامی شہری اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے خود اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔