بجلی چوری کرنے والے 2 افراد پر مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے دو افراد مقدمات کی لپیٹ میں آگئے ۔
تھانہ پیپلز کالونی کے مختلف علاقوں میں فیسکو ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔