وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کر نے والا پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔