پولیس کی مو ک ایکسرسائز، ہنگامی صورتحال میں ردعمل کی تربیت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مریم نواز شریف کے وژن \"محفوظ پنجاب\" کے تحت چنیوٹ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، کچہری بازار میں ماک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔
موک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے شرکت کی۔ اس دوران ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب خان، سی ٹی ڈی، تھانہ سٹی، فالکن سکواڈ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔ موک ایکسرسائز کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پر دہشت گردوں کے حملے کی فرضی مشقیں کی گئیں، جس میں تمام سیکیورٹی اور ریسکیو اداروں نے بروقت ریسپانس فراہم کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مشق کا معائنہ کیا اور تمام اداروں کی بروقت اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد ہنگامی صورتحال میں اداروں کی تیاری اور بروقت ردعمل کو جانچنا ہے اور یہ دہشت گردوں کو یہ پیغام دینے کے لیے بھی ہے کہ پولیس ہر وقت مقابلے کے لیے تیار ہے ۔