ستیانہ روڈ پر پی ٹی سی ایل کے تار چوری، شہریوں کو مشکلات
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ صدر کے علاقے ستیانہ روڈ 23 گ ب کے قریب نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی تار چوری کر کے فرار ہو گئے ۔
ملز موں نے دو روز کے دوران تقریباً 83 میٹر قیمتی تار کاٹ کر لے گئے ، جس کے نتیجے میں علاقے بھر میں انٹرنیٹ اور لینڈ لائن فون سروس معطل ہو گئی۔ سروس کی بندش سے شہریوں، طلبہ اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی افسروں کی جانب سے اطلاع دینے کے باوجود تھانہ صدر پولیس کی طرف سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں آئی، جس پر علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ملز موں کو گرفتار کیا جائے اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس جلد از جلد بحال کی جائے ۔