جڑانوالہ:ناقص کارکردگی، غفلت،بعض ایس ایچ اوز کی سرزنش

جڑانوالہ:ناقص کارکردگی، غفلت،بعض ایس ایچ اوز کی سرزنش

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)سہیل اختر سکھیرا، آر پی او فیصل آباد کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں جڑانوالہ ڈویژن کے افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

 اجلاس میں ایس پی جڑانوالہ ڈویژن، ایس ڈی پی او جڑانوالہ، ایس ڈی پی او کھرڑیانوالہ اور ڈویژن کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔آر پی او نے سنگین نوعیت کے مقدمات کی مجموعی تفتیش کا تفصیلی جائزہ لیا اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ لی۔ ناقص کارکردگی، غفلت اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر بعض ایس ایچ اوز کی سرزنش کی گئی، جبکہ ایس ایچ او ستیانہ کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔آر پی او نے چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور مقدمات کے چالان بروقت جمع نہ کروانے پر بھی سوالات کیے اور تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام مقدمات کے چالان قانونی مدت میں مکمل کر کے عدالتوں میں جمع کروانے ، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے اور فیلڈ میں موجودگی بڑھانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں