لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

 لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے  والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ لیاقت آباد میں ابوذر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے اس کی بیٹی کو قابو کرکے اس کے ساتھ غیر اخلاقی اور نازیبا حرکات کرتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں