ناجائز منافع خوری کرنے والے دو دکاندار گرفتار

ناجائز منافع خوری کرنے  والے دو دکاندار گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناجائز منافع خوری کرنے والے دو دکانداروں کو قابو کرلیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔

 اس دوران دو دکانداروں کو سرکاری نرخ کی بجائے زائد قیمت میں اشیاء فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں