ڈجکوٹ: تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈجکوٹ میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور بلال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ ریسکیو 1122 آفس کے قریب جہانگیر موڑ سے گوجرہ روڈ پر پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرالر نے گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی، جس کے باعث ٹریکٹر ڈرائیور 30 سالہ بلال موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ ڈجکوٹ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔