ورکشاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

ورکشاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں  روپے مالیت کا سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ورکشاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے لکڑ منڈی کے قریب رفیق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسکی ورکشاپ کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں مشینری، سپئیرپارٹس اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں