ٹو بہ : پٹرول کی مصنوعی قلت روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

ٹو بہ : پٹرول کی مصنوعی قلت روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری سے گریز کیا جائے :پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر منور حسین کملانہ سیال نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پٹرول کی دستیابی، فروخت کے عمل اور موجودہ سٹاک کا جائزہ لیا۔پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر بلا تعطل پٹرول فراہم کیا جائے اور ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری سے گریز کیا جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے یا زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں