سدھار:شجرکاری مہم کا آغاز، شہریوں سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل
پنسرہ (نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر اے آر یونیک عبدالرشید چودھری نے حافظ ظفر محمد، وسیم سندھو، محمد علی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ چک نمبر 67 ج ب سدھار میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر سدھار کے مقام پر پانچ سے چھ فٹ بلند پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید چودھری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک بڑا چیلنج ہے ، جس سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کرنا بھی بے حد ضروری ہے تاکہ یہ پودے پروان چڑھ کر ماحول کو سرسبز و شاداب بنا سکیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، پودے حاصل کریں ۔