وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کا چک 405 ج ب زرعی فارم کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے چک 405 ج ب میں قائم زرعی فارم کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر پرنسپل سب کیمپس پروفیسر ڈاکٹر راشد وسیم، ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر محمد اسلم، فارم مینیجر نذیر احمد اور سٹرس ریسرچ سنٹر کے ریسرچ آفیسر بلال احمد اعوان بھی موجود تھے ۔وائس چانسلر نے فارم کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور جاری تحقیقی و زرعی سرگرمیوں پر بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک خصوصی یوتھ پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ میٹرک پاس نوجوان بزنس لائنز میں عملی تربیت حاصل کر کے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔