پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے شہر ی پریشان
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں 18 ہزاری شہر میں پیشہ ور بھکاریوں اور گداگری کے منظم دھندے نے سر اٹھا لیا ہے۔
دکانوں، مارکیٹوں، لاری اڈہ اور مختلف دفاتر کے باہر مرد و خواتین بھکاریوں کے جھنڈ دکھائی دینے لگے ہیں جس سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ ہماری دکانوں پر جتنے گاہک نہیں آتے ، اس سے زیادہ بھکاری روزانہ آ جاتے ہیں۔