ڈسٹرکٹ جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد جہانگیر کی ریٹائرمنٹ پر پُروقار الوداعی تقریب
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد جہانگیر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پُروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں جیل افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محمد جہانگیر کی طویل سرکاری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل رانا عرفان سلیمان نے کہا کہ محمد جہانگیر نے محکمہ جیل خانہ جات میں دیانتداری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر محمد جہانگیر کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے ۔