احمدپورسیال: عالمی طاقتوں کی کارروائیوں پر شدید تنقید

احمدپورسیال: عالمی طاقتوں کی کارروائیوں پر شدید تنقید

بین الاقوامی برادری فوری طور پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے :شہباز احمد

احمدپورسیال (نمائندہ دنیا)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے چھبیل اڈہ پر ایک فلاحی تنظیم AGP کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور بھارت کی کارروائیوں نے عالمی امن کو شدید خطرات میں ڈال دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران اور غزہ میں بے گناہ شہریوں، بچوں اور قیادتوں پر مسلسل بمباری کر کے انسانی اقدار کو پامال کیا ہے ۔شہباز احمد گجر نے عالم اسلام اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں تاکہ ظالموں کے ہاتھ روک سکے ۔ انہوں نے چین، روس اور پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو امریکہ و اسرائیل کے ممکنہ نقصانات سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں