جمعیت اہلحدیث کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

جمعیت اہلحدیث کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کی محبتوں کا مرکز ،اس کا دفاع ہمارا فرض

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے عالمی سطح پر سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلسل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اسے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، ظلم و بربریت اور سفاکیت کی انتہا قرار دیا۔علامہ حجازی نے کہا کہ جس طرح ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے بدمعاشی کے مترادف ہیں، ایسے ہی ایران کی جانب سے عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب پر حملے بھی قابل مذمت ہیں اور یہ سعودی عرب کی خود مختاری، امن و امان اور عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کی محبتوں کا مرکز ہے اور اس کا دفاع ہمارا دینی، ایمانی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سعودی حکومت، فوج اور عوام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے اور ہر مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں