ڈجکوٹ:ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر کا دورہ
کام کی رفتار برقرار رکھی جائے ،معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے : ڈاکٹر ذوالقرنین
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین نے ڈجکوٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ڈجکوٹ اور دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے تاندلیانوالہ روڈ، ریڑھی بازار اور بیوٹیفکیشن کے جاری منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار برقرار رکھی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔