جڑانوالہ:اتائیوں کے غیر قانونی کلینکس سیل، ادویات ضبط

جڑانوالہ:اتائیوں کے غیر قانونی کلینکس سیل، ادویات ضبط

عبدﷲ اور حبیب الرحمن کے کلینکس پر چھاپہ ،چالان ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سی ای او ہیلتھ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی نگرانی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا کی قیادت میں اتائیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔جڑانوالہ کے علاقہ 53 گ ب میں کارروائی کے دوران دو اتائیوں، عبدﷲ اور حبیب الرحمن کے کلینکس پر چھاپہ مارا گیا۔ غیر قانونی کلینکس کو سیل کر دیا گیا جبکہ موقع سے ایلوپیتھک ادویات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔محکمہ صحت کی جانب سے دونوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے کہا کہاتائیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں