چک جھمرہ:سپورٹس سٹیڈیم میں شجرکاری مہم کا آغاز

چک جھمرہ:سپورٹس سٹیڈیم میں شجرکاری مہم کا آغاز

پودے لگا کر نگہداشت نہ کی جائے تو یہ فوٹو سیشن کے مترادف ہوگا: آزاد علی تبسم

چک جھمرہ (نامہ نگار )ایم پی اے آزاد علی تبسم کی کوششوں سے قائم کردہ سپورٹس سٹیڈیم میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں میزبان کے طور پر سابق اولمپین حیدر علی شاہ، ڈاکٹر شہزاد بسرا اور قومی ایتھلیٹ بابر جلال شامل تھے ۔ ایم پی اے آزاد علی تبسم اور اسسٹنٹ کمشنر سید زبیر گیلانی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔مہمانوں نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے آزاد علی تبسم نے کہا کہ صرف پودے لگانا کافی نہیں، بلکہ ان کی دیکھ بھال اور پرورش اصل ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پودے لگا کر اس کی نگہداشت نہ کی جائے تو یہ صرف ایک فوٹو سیشن کے مترادف ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر سید زبیر گیلانی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جھمرہ کے ہر پارک میں گراسی فیلڈ ہو تاکہ بچے اور نوجوان آزادانہ طور پر کھیل سکیں اور یہاں سے کھیلوں کی دنیا میں ایک اور حیدر علی شاہ پیدا ہو جو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرے ۔اس موقع پر شہزاد بسرا اور حیدر علی شاہ نے سٹیڈیم کے موجودہ مسائل پر حکومتی اور عوامی نمائندے کو تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں