چنیوٹ:جامعہ مسجد امیر حمزہ میں ڈی پی او کی کھلی کچہری

چنیوٹ:جامعہ مسجد امیر حمزہ میں ڈی پی او کی کھلی کچہری

لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے ضلع چنیوٹ میں اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعہ کے موقع پر جامعہ مسجد امیر حمزہ پولیس لائن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس پی انویسٹی گیشن، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ دادرسی کو یقینی بنایا جائے اور کمپلینٹ سیل کی جانب سے فالو اپ رپورٹ مرتب کی جائے ۔ڈی پی او نے افسران و جوانوں کو رمضان المبارک میں الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں