عباس ویلفیئر سوسائٹی کی شجرکاری مہم مین بازار میں درجنوں پودے لگائے

عباس ویلفیئر سوسائٹی کی شجرکاری مہم   مین بازار میں درجنوں پودے لگائے

پینسرہ (نمائندہ دنیا )عباس ویلفیئر سوسائٹی نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔

چیئرمین اختر عباس نے ممبران مزمل حسین، چمن عباس، غلام شبیر، حیات اور داود ریاض کے ہمراہ مین بازار میں درجنوں پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر سید علی نقی شاہ کاظمی نے مسجد کے گیٹ کے سامنے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں اہلِ علاقہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔عباس ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران نے بتایا کہ اس مہم کے دوران دو سو سے زائد پودے لگائے جائیں گے ، جو گاؤں کے داخلی و خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر نصب کیے جائیں گے تاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں