جنگ روکنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا : پیپلز پارٹی

جنگ روکنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا : پیپلز پارٹی

تیل کی بڑھتی قیمت سے مشکلات‘حکومت کو ریلیف کیلئے اقدامات کرنا ہونگے :رہنما

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)مشرق وسطی میں کشیدگی عالمی امن او استحکام کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے ،اس جنگ کو فوری طور پر روکنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا ورنہ یہ آگ ہر طرف پھیل جائے گی ،جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوتی بلکہ اس کے نقصان کا خمیازہ کئی سال تک بھگتنا پڑتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماصغیر بٹ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر معروف صنعتکار گارڈ گروپ کے سی او مومن ملک ، دانیال قریشی ، علی سبحانی ، ملک حسن ، زبیر بٹ ، ذوالفقار بٹ ، کامران خالد بٹ ، شیر افگن فاروق بٹ ، صدر پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن فرحان ربانی ، یاسر اعجاز ، گلزار عالمگیر ، طارق گجر ، ذیشان بٹ ، منصور خاں ،معظم بٹ ، وقاص بھٹہ ودیگر بھی موجود تھے ۔گیلانی برادران کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکی جارحیت سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے ، مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہے جس کے اثرات مہنگائی کی صورت میں ہونگے ،پاکستان میں تیل کی بڑھتی قیمت نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، حکومت کو فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرنا ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں