فیصل آباد میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

فیصل آباد میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیصل آباد شہر میں کم از کم پانچ فٹ لمبے ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ پودوں کو چاردیواری کے اندر لگا کر ان کی حفاظت اور آبیاری کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر شجرکاری سے شہر کا موسمی درجہ حرارت دو سے تین سینٹی گریڈ تک کم ہو گا اور ماحول خوشگوار و تروتازہ بنے گا۔انہوں نے یہ بات کشمیر روڈ غلام محمد آباد میں چیئرمین آل پاکستان پاور لومز اونرز ایسوسی ایشن وحید خالق رامے اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پاور لومز ایسوسی ایشن کی جانب سے دس ہزار پودے لگانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ شجرکاری مہم کو ایک تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جائے گا اور شہریوں کو بھی اس مہم میں بھرپور شریک رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں