طارق سبحانی نے ڈسکہ روڈ سیالکوٹ پر پاک پیڈل کلب کا افتتاح کر دیا

طارق سبحانی نے ڈسکہ روڈ سیالکوٹ  پر پاک پیڈل کلب کا افتتاح کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و رکن صوبائی اسمبلی طارق سبحانی نے ڈسکہ روڈ سیالکوٹ پر قائم پاک پیڈل کلب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار، ڈاکٹر شہباز ملک، ڈاکٹر نعیم احمد چیمہ، ڈاکٹر اسلم چودھری، ڈاکٹر شہزاد بشیر، ڈاکٹر نعیم الحق تیوانہ اور ضرار احمد خان (ریجنل منیجر ڈاکٹر عبد الستار لیب)سمیت مقامی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ طارق سبحانی نے کہا کہ پیڈل ایک جدید اور تیزی سے مقبول ہونے والا کھیل ہے جو ٹینس سے ملتا جلتا ہے اور دنیا بھر میں صحت مند سرگرمی کے طور پر فروغ پا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں