چنیوٹ:ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

چنیوٹ:ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کر کے مختص کردہ وقت میں حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو ہدایت کی کہ وہ درخواستوں کا باقاعدہ فالو اپ کریں اور اپنی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر نوید عاطف نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شہریوں کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔ فیلڈ افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کے مسائل جلد از جلد حل کریں، بلاوجہ انتظار نہ کروائیں اور کسی بھی دفتر یا تھانے میں شہری کی تضحیک برداشت نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے شہری کا مسئلہ تھانے میں حل نہ ہو تو وہ بلا جھجک ڈی پی او آفس تشریف لائیں، ان کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں