عیدالفطر شاپنگ سیزن:ٹریفک پولیس کا ٹریفک پلان جاری

عیدالفطر شاپنگ سیزن:ٹریفک پولیس کا ٹریفک پلان جاری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر شاپنگ مارکیٹوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

یہ بات چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے ضلع بھر کے سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی مانیٹرنگ متعلقہ محکمے کے تعاون سے شروع کر دی گئی ہے جبکہ تمام بڑی مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ ٹریفک پلان تمام سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے تاکہ رش والے مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے ۔سی ٹی او نے بتایا کہ شہر کے مصروف مقامات پر اضافی پارکنگ کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ شہری کسی بھی ٹریفک دشواری کی صورت میں ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی صورتحال کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی کی جا رہی ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ناصر جاوید رانا نے واضح کیا کہ ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے تمام سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں