سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل ٹائم پریڈ میں مکمل کرنے کا حکم

سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل ٹائم پریڈ میں مکمل کرنے کا حکم

سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل ٹائم پریڈ میں مکمل کرنے کا حکم تمام یونین کونسلز میں حساس مقامات پر کیمرے نصب کیے جا رہے، ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلع بھر کی تمام 186 یونین کونسلز میں سکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کرتے ہوئے اسے دیئے گئے ٹائم پریڈ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، اس حوال سے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی تمام 186 یونین کونسلز میں سیکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود ، سی او ضلع کونسل اسد ہریا، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس کو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے بتایا گیا کہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں اہم اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ 

ان مقامات میں امام بارگاہیں، مساجد، بازار، تعلیمی ادارے ، پبلک مقامات اور دیگر رش والی جگہیں شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ہر یونین کونسل میں کم از کم آٹھ مختلف مقامات پر کیمرے لگائے جا رہے ہیں جنہیں سیف سٹی کے مرکزی نظام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام کیمرے معیاری ہوں اور انہیں بروقت سیف سٹی سسٹم کے ساتھ فعال طور پر منسلک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے ، اس لیے تمام ادارے باہمی رابطے سے اس منصوبے کو جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں