پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری

پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری

پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کی بھی منظوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن و چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی حافظ شوکت علی کی زیر صدارت سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے ) کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی اے محبوب احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز سے متعلق پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2021 میں کی گئی ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مختلف انتظامی و ترقیاتی امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔کمشنر سرگودھا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت اور بہتر نظم و ضبط کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کے نفاذ سے ہاؤسنگ سکیمز کے معاملات مزید منظم ہوں گے اور شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منظور شدہ قواعد کے مطابق تمام امور کو بروقت اور موثر انداز میں نافذ کیا جائے ۔تاکہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوںکو اپنی مامور زندگی کو بہتر بنانے میں آسانی ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں