یوم علیؓ اورجمعۃ الوداع پرفول پروف سکیورٹی کی ہدایت

یوم علیؓ اورجمعۃ الوداع پرفول پروف سکیورٹی کی ہدایت

مختلف رینجز میں 22ہزار 304پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گےجلوسوں کے راستوں کا سروے کر لیا گیا ،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یومِ علیؑ، یومِ قدس اور جمعۃ الوداع کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار اور ریاض شاہ شیرازی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ذوالفقار لاڑک اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں جامع سکیورٹی، لاجسٹکس اور مواصلاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مختلف رینجز میں مجموعی طور پر 22 ہزار 304 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔تعیناتی میں 8 ہزار 426 اہلکار اسٹیٹک ڈیوٹی، 3 ہزار 942 پکٹ ڈیوٹی، 3 ہزار 164 موبائل گشت اور ایک ہزار 488 موٹر سائیکل گشت پر مامور ہوں گے جبکہ اس کے علاوہ ریزرو اور اضافی آپریشنل عملہ بھی موجود ہوگا۔ پولیس گشت اور فوری ردعمل کے لیے 750 موبائل گاڑیاں اور 764 موٹر سائیکلیں بھی استعمال کرے گی۔وزیراعلیٰ کی ہدایات پر کراچی میں جلوسوں کے راستوں اور مقامات کا تفصیلی سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں