رمضان اصلاحِ نفس اور معاشرتی تبدیلی کا مہینہ ، منعم ظفر

رمضان اصلاحِ نفس اور معاشرتی تبدیلی کا مہینہ ، منعم ظفر

عوام مہنگائی اور شہری مسائل سے پریشان، ریلیف کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے

کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے ، اس بابرکت مہینے میں اللہ کی طرف رجوع، اصلاحِ نفس اور معاشرے کی اصلاح کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ رمضان ہمیں صبر، تقوی اور ایثار کا درس دیتا ہے ، اس مہینے کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالیں اور معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کیلئے کردار ادا کریں۔ جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت منعقدہ شب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کراچی کے عوام بدانتظامی، مہنگائی اور شہری مسائل سے پریشان ہیں۔

جماعت اسلامی شہر کے مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ رمضان کا پیغام یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالے اور معاشرے میں عدل، دیانت اور خیر کو فروغ دینے کیلئے عملی کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کارکنان اور شرکا پر زور دیا کہ وہ عبادات کے ساتھ دعوتِ دین اور خدمت خلق کے کاموں کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ جماعت اسلامی شہر کے عوام کے مسائل کے حل اور ایک منصفانہ و باوقار معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں