یومِ شہادت حضرت علیؓ پر اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت
یومِ شہادت حضرت علیؓ پر اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت ریلیوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات پر بھی غور
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) یومِ شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یسری سہیل بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران امن کمیٹی قاری عبدالسمیع فاروقی ، سید نصراللہ شاہ ، یونس جعفری ، مولانا عباس قمی ، سید عمران باقر شاہ ، سبطین شاہ اور دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں تحصیل میں امن و امان کی صورتحال، موجودہ حالات اور سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں حضرت علیؓ کے یومِ شہادت کے سلسلے میں جلوسوں اور ریلیوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات پر بھی غور کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ادارے باہمی رابطے کو مؤثر بنائیں، حساس مقامات پر خصوصی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت چیک کی جائے ،انہوں نے واضح کیا کہ تحصیل انتظامیہ، ودیگر تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں گے تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے تحصیل امن کمیٹی کے ممبران نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔