گوجرہ:بلوچستان میں شہید ہو نے والاسب انسپکٹر سپرد خاک

گوجرہ:بلوچستان میں شہید  ہو نے والاسب انسپکٹر سپرد خاک

گوجرہ(نمائندہ دنیا )بلوچستان سی سی ڈی ہیڈ کوارٹرمیں پولیس مقابلہ کے دوران شہید ہو نے والے گوجرہ کے سب انسپکٹر کوپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دے کر سپردخاک کر دیا۔

چک نمبر298ج ب گوجرہ کے میٹھا خان بلوچستان میں سی سی ڈی پولیس ہیڈ کوارٹر میں بطور سب انسپکٹر تعینات تھے کہ جہاں پر پولیس مقابلہ میں شہید ہو گئے شہید کی میت کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر298ج ب گوجرہ لایا گیاجہاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرٹوبہ ٹیک سنگھ آفتاب احمد صدیقی نے ہمراہ چاک وچوبندپولیس دستہ سلامی پیش کی اور شہید کو سپردخاک کیاپھولوں کہ چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں