سمندری: فیصل آباد روڈ کی مرمت ادھوری، شہر یوں کو مشکلات

سمندری: فیصل آباد روڈ کی مرمت ادھوری، شہر یوں کو مشکلات

سمندری (نمائندہ دنیا)فیصل آباد روڈ کی مرمت کا کام ادھورا چھوڑنے سے شہریوں کی سفری مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

سڑک کی اکھاڑ بچھاڑ کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔سڑک کی توڑ پھوڑ سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے اور شہری وقت کے ضیاع سے پریشان ہیں۔ عوامی مطالبات پر کام کرنے والی کمپنی نے سڑک کو اکھاڑ دیا لیکن بعد ازاں کام بند کر دیا، جس سے شہریوں کے لیے نئی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔روزانہ سینکڑوں گاڑیاں سڑک سے گزرتی ہیں۔

 اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام ادھورا چھوڑنا عوام کے لیے مصیبت بن چکا ہے اور انہوں نے سڑک کی مرمت کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات اور سفری دشواریوں سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں