چنیوٹ:گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ، 1لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ چنیوٹ گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیے ہوئے ہے ،
انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قیمتیں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کرنے کے لیے گزشتہ روز 1174انسپکشنز کیں اور 13مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو مجموعی طور پر 1لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔جبکہ سخت وائیلیشن پر 3ایف آئی آر، 3گرفتار اور 6 دکانیں سیل کی گئیں۔