رمضان میں اشیائے ضروریہ کی ناجائز منافع خوری ناجائز :صاحبزادہ منعم حسنین
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف مذہبی رہنما صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری ناجائز عمل اور اللہ کی ناراضگی کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی زبوں حالی کی بنیادی وجہ سودی نظام معیشت ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ اعلان جنگ کے مترادف ہے ۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے تجارت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں کی اہمیت اور بہترین معاشرے کی تشکیل میں اولاد خصوصاً بیٹیوں کو سیرت رسول سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔