پٹرول 55 روپے مہنگا کر کے غریب دشمنی ہو رہی : شہباز احمد گجر

 پٹرول 55 روپے مہنگا کر کے  غریب دشمنی ہو رہی : شہباز احمد گجر

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پورے خطے سے مہنگا پٹرول فروخت ہو رہا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ تیل کا پرانا 28 دن کا سٹاک موجود ہونے کے باوجود یک دم پچپن روپے فی لٹر اضافے سے غریب دشمنی ہو رہی ہے ۔شہباز احمد گجر نے مزید کہا کہ حکمران روس سے سستا تیل خریدنے کا معاہدہ کریں اور حالیہ وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت بیوروکریسی و وزراء کے لیے اقدامات کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے تاکہ افسر شاہی و اشرافیہ کی لوٹ کھسوٹ سے ملکی خزانے کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں