پینسرہ: میلے میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیاں، شہریوں کا احتجاج

پینسرہ: میلے میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیاں، شہریوں کا احتجاج

ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی، جوا بازی ساری رات جاری رہی ، حکام سے نوٹس کا مطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پینسرہ کے قریب منعقدہ میلے میں مبینہ طور پر قانون کی دھجیاں اُڑائی گئیں۔ شہری حلقوں کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا پولیس کی موجودگی کے باوجود میلے میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی، جوا بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں ساری رات جاری رہیں۔ذرائع کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن نے میلے میں غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری بند کروانے کے احکامات جاری کیے تھے ، تاہم ان پر عمل نہ ہوا اور صرف چند دکانیں عارضی طور پر بند کی گئیں جبکہ لکی رانی سرکس اور دیگر میجک شو بدستور رات بھر جاری رہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا نفری کے ہمراہ موجود تھے ، لیکن غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہے ۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ ساؤنڈ سسٹم کا بے دریغ استعمال، جوا بازی اور دیگر خلاف قانون سرگرمیاں کھلے عام ہوئیں جس سے رمضان المبارک کے تقدس کو بھی ٹھیس پہنچی۔مقامی شہریوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں