عیدکے قریب مارکیٹوں میں خریداروں کا رش، قیمتوں میں اضافہ

 عیدکے قریب مارکیٹوں میں خریداروں کا رش، قیمتوں میں اضافہ

دکانداروں نے قیمتیں بڑھا دی ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے عام آ می کو مشکلات

چناب نگر (نامہ نگار) عید الفطر کے قریب ملبوسات، جیولری، میک اپ، جوتے ، مہندی اور چوڑیوں کی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے ، جبکہ دکانداروں نے قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا ہے ۔رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں مرد، خواتین اور بچے عید کی تیاری کے لیے مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ پلازوں کا رخ کر رہے ہیں۔ خواتین زیادہ تر سلے سلائے کپڑے ، کڑہائی والے رنگ برنگے ملبوسات خرید رہی ہیں، جبکہ آرٹیفیشل جیولری، چوڑیاں، میک اپ اور مہندی کی دکانوں پر بھی خریداروں کا رش دیکھا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے خود ساختہ طور پر قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس کے باعث عام آدمی کے لیے مہنگائی کے اس دور میں خریداری مشکل ہو گئی ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے بازاروں میں قیمتوں کی نگرانی اور ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں