’’دنیا‘‘ کی خبر پر ایکشن، ستھرا پنجاب ٹیم متحرک، علاقہ کلین

’’دنیا‘‘ کی خبر پر ایکشن، ستھرا پنجاب ٹیم متحرک، علاقہ کلین

علاقے کی صورتحال بہتر، لو گوں نے ستھرا پنجاب کی ٹیم کی کارروائی کو سراہا

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )یونین کونسل 167، چک 64 ج ب میں میڈیا کی نشاندہی پر ستھرا پنجاب پروگرام کی ٹیم فوری متحرک ہو گئی اور چند گھنٹوں کے اندر رہائشی علاقوں کے اطراف جمع کوڑا کرکٹ اٹھا کر صفائی کا عمل مکمل کر دیا۔صفائی کے بعد گلیوں اور محلوں کو صاف کر کے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیا، جس سے علاقے کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہوئی۔مقامی رہائشیوں حاجی جاوید منور انصاری، رائے جہانزیب، رانا اعجاز، عثمان جٹ، شہباز صنم، ماسٹر نسیم ذوالفقار انصاری، سعید انصاری، طلحہ انصاری اور عمیر رحمانی نے میڈیا کی بروقت نشاندہی اور ستھرا پنجاب ٹیم کی فوری کارروائی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل میں کردار ادا کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں