سابقہ رنجش ، خاتون کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا

سابقہ رنجش ، خاتون کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا

گرونانک پورہ کے قریب امیر حمزہ کی بہن کو ملزم نے گو لی مار دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر خاتون کو فائرنگ کرکے مبینہ طور پر لہولہان کردیا گیا۔تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے امیر حمزہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ گرونانک پورہ کے قریب اس کی ہمشیرہ کو ملزم نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے لہولہان کردیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں